ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار کے رکسول میں کاونڑیوں سے بھری بس پلٹی، 3کی موت

بہار کے رکسول میں کاونڑیوں سے بھری بس پلٹی، 3کی موت

Thu, 23 Aug 2018 23:45:52    S.O. News Service

رکسول ،23؍اگست(ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اوڈیشہ کے پوری سے بھگوان جگناتھ کے درشن کر لوٹ رہی کاونڑیوں سے بھری ایک بس بدھ کی دیر شب کوجھارکھنڈ کے شمالی سنگھ بھوم ضلع کے بہاراگوڑا تھانہ علاقہ میں بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ حادثہ میں ایک بچہ اور دو خواتین سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو جمشید پور کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معمولی طور پر زخمی کاونڑیوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ۔

بہار کے رکسول سے بھوانی پور کے60سے 70کی تعداد میں لوگ گذشتہ 14اگست سے دیوگھر یاترا کے لئے نکلے تھے۔ یہ تمام سلطان گنج میں جل لے کر بابادھام پہنچے۔ پھر باسکی ناتھ میں پوجا کرکے کولکاتہ گئے۔ وہاں سے گنگا ساگر میں اسنان کرنے کے بعد بھگوان جگناتھ کے درشن کے لئے پوری پہنچے۔ پوری سے درشن کرنے کے بعد 22اگست کوراج گیر کے لئے نکلے لیکن بہاراگوڑامیں بس کا ایکسل ٹوٹ جانے کی وجہ سے وہ بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ 


Share: